صبیح اظہر کی تین ملکی سیریز جیتنے پر پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

صبیح اظہر کی تین ملکی سیریز جیتنے پر پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

راولپنڈی(اے پی پی) ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے انگلینڈ میں تین ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ کو مبارک باد دی ہے۔ صبیح اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا جس کا کریڈٹ ٹیم اور انتظامیہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹل جیتے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی