پٹولنگ پولیس کی کارروائیاں ، ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 5ملزم ، 3جواری ، 14شرابی گرفتار

پٹولنگ پولیس کی کارروائیاں ، ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 5ملزم ، 3جواری ، 14شرابی ...

ا لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر467مقدمات درج، ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 5 ملزمان گرفتار،3 جواری گرفتارقبضہ سے نقدی 7490 روپے برآمد ، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے45ملزمان دھر لیئے، ون ویلنگ کرنے والا 1 ملزم گرفتار،14 شرابی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ اکبر چوک نے ڈکیتی کے ارادے سے ییٹھے 5 ملزمان ثاقب، کاشف، علی حسن، عبدالمتین اور منشاہ کو گرفتار کرکہ ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔ پٹرولنگ پولیس نے 3 جواری امین، وزیر اور کرام کو گرفتار کرکے جواء پر لگی رقم7490 روپے برآمدکیئے۔علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر467ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے جعلی نمبرپیلٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں45ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے اور ون ویلنگ کرنے والے 1ملزم فرزند علی خان کو گرفتارکیا۔ جبکہ14 شرابیوں نوید، میاں واحد، نبیل، احمد جمشید، بابر بٹ، محمد ریاض، محمد احمد، محمد ظہیر، محمد اسلم، محمد رمضان، سجاد، طاہر اقبال، محمد شبیر اور غلام نبی کو گرفتارکیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں44ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی