سٹی ٹریفک پولیس کا شہر یوں کی سہولت کیلئے فیڈ بیک سروس کا آغاز

سٹی ٹریفک پولیس کا شہر یوں کی سہولت کیلئے فیڈ بیک سروس کا آغاز

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہر یوں کی سہولت کے لئے فیڈ بیک سروس کا آغاز کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے تمام لائسنسنگ ، ٹیسٹنگ سنٹرز اور سہولیاتی مراکز میں تعینات عملہ کو شہریوں کی آگاہی اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام لائسنسنگ ، ٹیسٹنگ سنٹرز اور سہولیاتی مراکز میں تعینات عملہ کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔کاؤنٹر پر آنے والے ہر شہری کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔کوئی شہری کاؤنٹر پر سہولت نہ ملنے یا عملہ کی بدکلامی کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن نمبر 15یا راستہ ایپ کے ذریعے شکایت درج کر وا سکے گا۔ایس پیز ہفتہ میں 1بار جبکہ متعلقہ ڈی ایس پیز روزانہ سنٹرز پر عملہ کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ میرے دفتر بھجوانے کے پابند ہوں گے۔تمام لائسنسنگ ، ٹیسٹنگ سنٹرز اور سہولیاتی مراکز پر تعینات ٹریفک عملہ کو مکمل سہولیات فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کی شکایت پر متعلقہ سنٹر سے ٹریفک وارڈن کو فوری تبدیل کر دیا جائے گا۔کوئی بھی شہری بلا جھجک بغیر کسی پروٹوکول میرے دفتر آسکتا ہے۔ شہری کسی بھی سنٹرپر بد نظمی یا عملہ کی جانب سے بدسلوکی کی ویڈیویا تصاویر بنا کر واٹس ایپ نمبر0316۔7774183پر بھیج سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی