نواز شریف کی لاہور آمد‘ ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا سماں رہا

نواز شریف کی لاہور آمد‘ ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا سماں رہا

لاہور(نامہ نگار)لاہور کی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روزچھٹی کا سماں رہا،عدالتوں میں فوجداری مقدمات میں پولیس نے ملزمان لا کر پیش نہیں کئے جس کے باعث عدالتوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا،عدالتوں میں فوجداری مقدمات میں ملزمان نہ آنے کی وجہ سے تمام کیسوں میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔فوجداری مقدمات جن میں عدالتوں نے گواہ طلب کئے تھے تاہم ان کو حاضری کے بعد واپس بھجوا دیا گیا۔واضح رہے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور ایئر پورٹ پر آمد کی وجہ سے پولیس اہلکار ڈیوٹیوں پر مامور تھے جس کی وجہ سے ان کاکہنا ہے کہ وہ عدالتوں میں ملزموں کو پیش نہیں کرسکے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...