ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ اور 2ڈرگ انسپکٹروں کے وارنٹ جاری

ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ اور 2ڈرگ انسپکٹروں کے وارنٹ جاری

لاہور(نامہ نگار)چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے ایک کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ عامر شہزاد اور 2ڈرگ انسپکٹروں شوکت وہاب اور فیصل محمود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ دونوں کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے ۔عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو حکم دیا کہ تینوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے،عدالت میں لاہورکیمیکل کا ایک کیس زیر سماعت ہے جس میں ملزموں پر غیرمعیاری ادویات بنانے کا الزام ہے تاہم اس کیس میں مذکورہ تینوں افسران گواہ ہیں۔

مزید : علاقائی