گجرات ،مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،زیورات وموبائل فون سے محروم

گجرات ،مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،زیورات وموبائل فون سے محروم

گجرات(بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی 4مختلف وارداتوں کے دوران نقدی ‘ زیورات ‘ موبائلز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے گاؤں دھدرا کے قریب سے تین نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے اسلحہ کے زور پر حسنین احمداور اسکی بیوی سے نقدی ، موبائل فونز وغیرہ چھین لیے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ محلہ چراغ پورہ میں غضنفر علی منہاس کے گھر سے موبائل فونز وغیرہ چوری کر لیے گئے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ چراغ پورہ سے تین افراد نے شہزاد اقبال کی کریانہ کی دکان سے لاکھوں روپیکی نقدی چوری کر لی تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے گاؤں کوٹ امیر حسین سے نامعلوم چور ٹرانسفارمر لے اڑے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی