جج کی بیٹی کیطرف سے شوہر اوراسکے دوست کیخلاف گاڑی خورد برد کیس میں مزنگ پولیس سے ریکارڈ طلب

جج کی بیٹی کیطرف سے شوہر اوراسکے دوست کیخلاف گاڑی خورد برد کیس میں مزنگ پولیس ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے سابق جسٹس سعد سعود جان کی بیٹی سعدیہ نوشین کی طرف سے خاوند عاصم اور اس کے دوست اورنگ زیب کے خلاف گاڑی خوردبرد کیس میں تھانہ مزنگ پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔تھانے میں سعدیہ نوشین نے اورنگ زیب اور عاصم ملک کے خلاف گاڑی خورد برد کرنے کا مقدمہ درج کرارکھا ہے ۔

، دونوں ملزموں نے عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...