شہری سے فراڈکرنیوالے انسانی سمگلر کیخلاف ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

شہری سے فراڈکرنیوالے انسانی سمگلر کیخلاف ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں امریکہ بجھوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 9 لاکھ کا فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزم کی قبل از گرفتاری درخواست کی سماعت کی،ملزم خرم سلیم کے خلاف شہری حسن رضا کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔۔فاضل جج نے ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -