کسی بھی سیاسی کارکن کو غیر قانونی گرفتار نہیں کیا: ڈی آئی جی آپریشنز

کسی بھی سیاسی کارکن کو غیر قانونی گرفتار نہیں کیا: ڈی آئی جی آپریشنز

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کو غیر قانونی حراست میں نہیں لیا۔لاہور پولیس شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے دہشت گردوں سے بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ شر پسند عناصر کی نظر بندی کا سلسلہ جاری ہے جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔کسی بھی شر پسند کو شہر کا امن تباہ نہیں کرنے دینگے،پولیس پوری طرح سے الرٹ ہے۔ ریاست کی رِٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار مشکوک گاڑی یا شخص پر کڑی نظر رکھیں۔شہر میں اہم تنصیبات و عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔شہر میں سنیپ چیکنگ اور موئثر پٹرولنگ کی جائے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...