پنجاب بھر میں 842حادثات‘6افراد جاں بحق،953زخمی

پنجاب بھر میں 842حادثات‘6افراد جاں بحق،953زخمی

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے842مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں567افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں386افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 418ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز416 مسافراور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ183ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت188متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد78حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 77حادثات میں80متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 959متاثرین میں774مرد اور186خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں155فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 546 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ259زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں649موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،74موٹر کاریں،36وین 13مسافربسیں،36ٹرک اور97دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...