گوجرانوالہ ،لینڈ مافیا گینگ کا سرغنہ پٹواری ناروال سے گرفتار

گوجرانوالہ ،لینڈ مافیا گینگ کا سرغنہ پٹواری ناروال سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)بارڈر ایریا کمیٹی سے این او سی کی منظوری لئے بغیر ،فوجی الاٹی زیرکاشت زمین کا، جعل سازی اور دھوکہ دہی سے، غیر قانونی انتقال کر کے، معصوم شہریوں کو لوٹنے والا ،لینڈ مافیا گینگ کا سرغنہ پٹواری ملزم محمد سلیمان، ضلع ناروال سے گرفتار ‘پٹواری ملزم محمد سلیمان نے لینڈ مافیا گینگ سے ساز باز کرکے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔تفصیل کے مطابق شہری حنیف خان ولد رشید خان سکنہ فیروز پور تحصیل شکرگڑھ کے رہائشی نے ایک درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو گزاری کہ سائل زمیندارہ کرتا ہے۔ یہ کہ مسمیان رانا سرفراز نائب تحصیلدار، محمد الیاس حلقہ پٹواری ڈھگوال تحصیل شکرگڑھ ضلع ناروال، خالد محمود ولد عبدالحمید انصاری نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے ایک انتقال مبلغ پچاس لاکھ روپے میرے نام کروا دیا۔ جس پر دولاکھ روپے سرکاری فیس لی گئی اور دو لاکھ روپے بطور رشوت وصول کی گئی۔زمین کو ہموار کرنے پر چار لاکھ روپے خرچہ آیا اور زمین پر دو عدد ٹربائن بور کروانے پر دو لاکھ روپے خرچہ آیا۔ اور اس طرح کل رقم تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ ہوئی۔نائب تحصیلدار اور پٹواری نے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انتقال دھوکہ اور فراڈسے کروایا اور میری تسلی بغرض دھوکہ اور فراڈ کے لیے ایک عدد اشٹام تحریر کروادیا،کہ اگر اراضی میں کوئی نقص پایا گیا یا انتقال کینسل ہوا تو رقم واپس کر دیں گیحالانکہ مذکورہ بالا اراضی کی بابت اس وقت بھی بارڈر ایریا کمیٹی کے روبرو مقدمہ چل رہا تھاجس کا نائب تحصیلدار، حلقہ پٹواری اور خالد محمود کو بخوبی علم تھا۔لیکن یہ بات مجھ سے مخفی رکھ کر میری رقم ہڑپ کر لی۔ اب انتقال مذکورہ بارڈر ایریا کمیٹی نے منسوخ کر دیا ہے
سائل نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا مگر نائب تحصیلدار مذکورہ اشٹام پیپر واپس کرنے اور رقم واپس کرنے کو تیار نہ ہیں۔جناب عالی! میرے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہوا ہے مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور میری رقم مذکورہ بالا افراد سے واپس دلوائی جائے۔درخواست ہذٰا پر بعد از انکوائری مقدمہ نمب18/11تھانہ اینٹی کرپشن ناروال بجرم۔420۔471۔468پی پی سی 47 (2) 5پی سی اے درج رجسٹر ہوا۔دوران تفتیش فریقین کے بیانات اور ملاحظہ ریکارڈسے یہ بات ثابت ہوئی کہ آصف محمود فوجی الاٹی زمین دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے پٹواری محمد سلیمان سے ساز باز ہو کر رقبہ مشتریان کے نام منتقل کرنے کے قصور پایاگیا۔ پٹواری محمد سلیمان نے ریونیو افیسر کو دھوکہ میں رکھا۔اور رقبہ کی بابت فوجی الاٹی ہونے اور بارڈر ایریا کمیٹی کے این او سی سے مشروط ہونے کا نوٹ نہ دیا۔ الزام علیہان مقدمہ ہذٰا میں مکمل طور پرتمام تر جعل سازی اور دھوکہ دہی میں قصور وار پائے گئے۔جنکو بعد از منظوری جوڈیشل ایکشن مجاز اتھارٹی کے،سرکل آفیسر ناروال کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم نے بروقت ریڈ کر کے ملزم پٹواری محمد سلیمان کو گرفتار کر لیا۔محکمہ اینٹی کرپشن کی گرفتاری کیبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے پورے ریجن میں اینٹی کرپشن کے آفیسران کوکرپٹ مافیا کے خلاف کمر بستہ ہو کرفوری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -