گجرات،مختلف واقعات میں دو خواتین اغوا ء ،مقدمات درج

گجرات،مختلف واقعات میں دو خواتین اغوا ء ،مقدمات درج

گجرات(بیورورپورٹ)مختلف واقعات کے دوران دو خواتین کو اغوا کر لیا گیاتھانہ سٹی جلالپورجٹاں کے علاقہ قاضی صاحب میں اغوا کی پہلی واردات ہوئی جہاں سے راشدہ عرف بانو نامی خاتون کو نامزد ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اغوا کر لیا مغویہ کے والد حبیب حسین کی رپورٹ پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاتھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں کوٹلہ قاسم خاں سے نامزد ملزمان نے شادی شدہ خاتون عنبرین عثمان کو اغوا کر لیا مغویہ کے خاوند عثمان شوکت کی رپورٹ پرتحقیقات جاری ہیں۔

مقدمات درج

مزید : علاقائی