ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطا بق سند ر کے علا قہ میں ملک امین کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ ہزار70 ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں فیصل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 55ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،با دامی با غ کے علا قہ میں عطا کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔جبکہ غا لب ما ر کیٹ کے علا قہ میںیا سین کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ75ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،نیو انا ر کلی کے علا قہ میں محمو دکے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔وحد ت کا لو نی کے علا قہ میں سر فر از کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ما ڈل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں اشفا ق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ20ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ شا ہد رہ سے طا ہر اورکا ہنہ سے جبر یل کی گاڑیاں اورشادباغ ، مناواں ، موچی گیٹ ، نیو انارکلی ، ساندہ اورگر ین ٹا ؤ ن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -