چلڈرن لائبریری کمپلیکس ملازم کے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی

چلڈرن لائبریری کمپلیکس ملازم کے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے ملازم کی پنشن ادا نہ کرنے خلاف درخواست پر سیکرٹری فنانس اور ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے20 روز کے اندر سلیم رضا کی پنشن اور واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی جس پرفاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے لئے دربدر بھٹکتے نہیں دیکھ سکتے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر فنانس سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل کے موقف اختیار کیا کہ7ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک پنشن اور دیگر واجبات ادا نہیں کئے گئے ،جنوری 2018ء میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس سے ریٹائر ہوا تھا لیکن محکمے کی جانب سے ابھی تک میری پنشن بگ تک مکمل نہیں کی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پنشن اور دیگر واجبات ادا کرنے کے احکامات جاری کرے ۔عدالت نے ریماکس دیئے کہ 20روز میں پنشن کی ادائیگی نہیں ہوئی تو کاروائی ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو دربدر پنشن کے لئے بھٹکتا نہیں دیکھ سکتے ہیں ۔

واجبات ؍یقین دہانی

مزید : صفحہ آخر