امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری ، 41افغان شہری جاں بحق

امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری ، 41افغان شہری جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں امریکی فوج کی وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 41افراد جاں بحق اور متعدد ز خمی، مسجد شہید ، کئی گھر، گاڑیاں اورپیٹرول پمپ تباہ ہوگئے۔ افغان طالبان کی شمالی علاقے میں سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروا ئیوں کے نتیجے میں 40 افغا ن اہلکار مارے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیاروں نے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں بمباری اور زمینی امریکی کارروائی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج نے شملزئی گاوں میں عام شہریوں کے گھروں پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خاصدارنامی شخص کا مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا اوروہاں موجود 15 افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جاں بحق ہوگئے ۔ بمبا ر ی کے بعد جب علاقہ مکین لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے وہاں پہنچے تو امریکی طیاروں نے پھر بمباری کردی جس سے مزید افراد جاں بحق ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق دونوں حملوں میں 35افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کئی گھربھی مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں امریکی فوج کے حملے میں 6عام شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مسجد سمیت کئی گھروں ،پیٹرول پمپ اورکئی گاڑ یاں بھی تباہ ہوگئیں۔ادھر ترجمان وزارت دفاع محمد ردمانش اور دیگر افغان سکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے عسکریت پسندوں نے نائٹ ویژ ن گاگلز استعمال کرتے ہوئے متعدد افغان ملٹری بیسز اور صوبے قندوز کے ضلع دشتِ آرچی میں قا ئم فو جی ٹھکانوں پر حملے کیے،جس کے نتیجے میں 40 سے زائدفوجی اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔محمد ردمانش نے کہا طالبان کیخلاف بھی فضائی و زمینی حملے جاری ہیں۔طالبان جنگجوؤں نے نائٹ ویژن گاگلز کا استعمال کرتے ہوئے جمعہ کو علی الصبح حملے کیے، طالبان نے جد ید ہتھیار،ہمویز گاڑیاں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں کرلیا جس میں مزید نائٹ ویژن گوگلز بھی ہیں، ادھرترجمان شاہین آرمی کورپس 209 کے محمد حنیف کا کہنا تھا طالبان نے 2فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کیا،تاہم سکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں طالبان کو بھاری نقصان ہوا ۔ دوسری جانب طالبان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ متعدد فوجی ٹھکا نو ں پر کنٹرول حا صل کرلیا جس میں تقریباً 11 پوسٹیں شامل ہیں اور حملوں میں 65 افغان اہلکار ہلاک ہوئے۔

امریکی بمباری

ف

مزید : صفحہ آخر