سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر چیف الیکشن کمشنر سینیٹ میں وضاحت دینگے، علی ظفر

سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر چیف الیکشن کمشنر سینیٹ میں وضاحت دینگے، علی ظفر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نگران وزیر قانون و انصاف و اطلاعات و نشریات علی ظفر نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، الیکشن کے سلسلے میں حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مدنظر رکھے ہوئے ہے، اس سلسلے میں تمام معاملات سینیٹ کی ہول کمیٹی میں اٹھائے جائیں جہاں چیف الیکشن کمشنر آ کر سینیٹ اراکین کے سوالات کے جوابات دے سکیں۔ نگران وزیر قانون و انصاف و اطلاعات و نشریات علی ظفرنے گزشتہ روزسینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور نگران حکومت کی پوری کوشش ہے کہ غیر جانبدارانہ اور ذمہ داری کے ساتھ الیکشن کرواسکیں کیونکہ یہ اصلاحات کے بعد پہلا الیکشن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی آرڈیننس کے بعد پیمرا پر کوئی اختیار نہیں لہٰذا وزارت اطلاعات نے سنسر شپ کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کئے کیونکہ پیمرا آرڈیننس سے قبل یہ اختیار حکومت کو تھا لیکن اب وہ آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، اگر کسی نے ڈائریکشن دینی ہے یا لینی ہے تو اس سے وزارت اطلاعات کا کوئی تعلق نہیں ۔

بیرسٹر علی ظفر

مزید : صفحہ آخر