سیاسی جماعتوں سے آمدن، اخراجات اور اثاثوں کی تفصیلات طلب

سیاسی جماعتوں سے آمدن، اخراجات اور اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2017.18 کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں وہ 29 اگست تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائیں،سیاسی جماعتیں اپنے گوشواروں میں فنڈز کے ذرائع بتانے کی پابند ہیں،سیاسی جماعتوں کے بھیجے گئے گوشوارے ڈاک فیکس یا کورئیر کے ذریعے قابل قبول نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2017.18 کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں،الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 210 کے تحت سیاسی جماعتیں سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی پابند ہیں۔جو سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں وہ 29 اگست تک سالانہ آمدن‘اخراجات ‘ اثاثے ‘ واجبات کی تفصیلات سمیت فنڈز کے ذرائع بتانے کی بھی پابند ہونگی۔ گوشواروں پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور سیاسی جماعت کے سربراہ کے دستخط ضروری ہیں ۔کوئی سیاسی جماعت الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہیں لے سکتی۔

الیکشن کمیشن/اثاثے

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...