سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 10 جولائی کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں اضافے کی سمری نگراں وزیراعلی سندھ کو بھیجی گئی جو انہوں نے منظورکرلی ، جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھرمیں رینجرزکو آئندہ 90 روزکے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ رینجرزاختیارات میں توسیع 10 جولائی سے 10 نومبرتک کے لیے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی روسے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طورپرجرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -