پی کے78 میں انتخابا ت ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ، پی پی 35 کا الیکشن بھی ملتوی

پی کے78 میں انتخابا ت ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ، پی پی 35 کا الیکشن بھی ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا پی کے 78پر دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونیوالے ہارون بلور کی شہادت کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق آئندہ انتخابات کے لئے شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا ۔دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی اسمبلی پی پی 35 کا بھی الیکشن ملتوی کردیا گیا ۔پی پی 35میں امیدوار سراج رئیسانی بم دھماکے کے باعث شہید ہوگئے۔پی کے 78اور پی پی35 میں عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

انتخابا ت ملتوی

مزید : صفحہ آخر