ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو ’سی پیک سے فائدہ ہو گا : نگران وزیر اعظم

ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو ’سی پیک سے فائدہ ہو گا : نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ سماجی ترقی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو سی پیک سے فائدہ ہوگا،سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں میں تعاون کا اعادہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فائبر آپٹک کیبل منصوبے کے افتتاح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے سے شمالی علاقہ جات میں ٹیلی کام نیٹ ورک وسیع ہوگا اور علاقے میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے جبکہ منصوبہ پاک چین مواصلاتی رابطوں کو مزید فروغ دے گا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملک میں آئی ٹی کا شعبہ بھی فروغ پائے گا۔

نگران وزیراعظم

مزید : صفحہ آخر