امجدنت اور جمیل بلوکو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں،شفقت محمود

امجدنت اور جمیل بلوکو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں،شفقت محمود

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئررہنما وامیدوار این اے 130 شفقت محمودنے کہاہے کہ آج نوازشریف ملک میں آرہا ہے اور ان کے قریبی ساتھی تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، این اے 130 کے سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر امجدنت اور چوہدری جمیل بلوکو ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں، ان کی شمولیت سے حلقے میں تحریک انصاف کو بڑی کامیابی حاصل ہوگی،ن لیگ آج شور مچارہی ہے کہ ہمارے کارکن پکڑے جا رہے ہیں ان کو دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں پرہونے والا تشدد اور جیلوں میں بند کرنا بھول گیا ہے ، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی ، ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے امیدوار پی پی 159 ڈاکٹر مرادراس ، ڈاکٹر امجدنت ، چوہدری جمیل بلواور حلقے کی اہم شخصیات کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن میں پریس کانفرس کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا سورج تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا، تحریک انصاف مرکزسمیت چاروں میں حکومت بنائے گی، تحریک انصاف ملک سے غربت کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی، تحریک انصاف تعلیم ، ہیلتھ اور ڈیم بنانے پر کام کرے گی، ڈاکٹر مرادراس نے کہاکہ میں ڈاکٹر امجدنت اور چوہدری جمیل بلوکو ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اب تتربتر ہو رہی ہے اور نوازشریف کو سزا کے بعد (ن) لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، (ن) لیگ کی ناقص پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے پاکستانی معیشت بدحالی کا شکار ہوئی ہے ، ڈاکٹر امجدنت نے کہاکہ ملک کو اب عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ،عمران خان جیسا نڈر اور بہادر لیڈر ہی ملک میں موجودہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم کھلے دل سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور ہم پورے حلقے میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کو کامیابی دلائیں گے۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...