قوم نظریہ پاکستان کے محافظوں کو ووٹ دے گی:حافظ سعید

قوم نظریہ پاکستان کے محافظوں کو ووٹ دے گی:حافظ سعید

سرگودھا(بیورو رپورٹ) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں ملی مسلم لیگ عوام میں شعور بیدار کر کے دفاع پاکستان کی زبردست تحریک کھڑی کرے گی۔ پاکستانی قوم نظریہ پاکستان کا تحفظ اور خدمت انسانیت کرنے والوں کو ووٹ دے گی۔ ملی مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے۔ اس وقت مقابلہ ملک کی حفاظت کرنے اور ملکی مفادات کا سودا کرنے والوں کے درمیان ہے۔ ہم رب کی مدد سے میدان میں آ چکے ہیں۔ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑنا ہے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 91 کے علاقہ چک 113 جنوبی میں ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار حافظ طلحہ سعید کے انتخابی جلسے میں کیا۔اس موقع پر مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ملی مسلم لیگ کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا ولولہ اور جوش بتا رہاہے کہ بہت جلد اس ملک سے سیاسی غلامی کا راج ختم ہونے والا ہے۔یہ ایک سیاہ باب ہے جو ختم ہونے کو ہے،اب روشن باب دنیا دیکھے گی۔میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اس الیکشن کا پہلا راؤنڈ ہم جیت چکے ہیں ۔پاکستان کے دشمنوں کی کوشش تھی کہ ملی مسلم لیگ الیکشن میں حصہ نہ لینے پائے لیکن اللہ کے خاص فضل و کرم سے ملی مسلم لیگ کے تین سوکے قریب امیدوار ملک بھر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ہم نے اس ملک کو مدینے والا پاکستان بنانا ہے جس بنیاد پر اس کو بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم محض کرسی یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کو لیکر میدان میں آئے ہیں،۔ ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کی عوام کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھا کرنا ہے۔پاکستان میں 350سے زائد سیاسی جماعتیں ہیں ان پر کوئی رکاوٹ نہیں لیکن ملی مسلم لیگ کا راستہ بیرونی قوتوں کی مداخلت پر روکا جا رہا ہے ۔

حافظ سعید

گوجرہ( نمائندہ خصوصی)ملی مسلم لیگ کے قائد حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والامدینہ کے بعددوسرااسلامی ملک ہے جوانگریزوں اور ہندوؤں کی غلامی سے آزاد ہو کر دنیا کے نقشہ پر نمودارہوا۔مسلمان آج اللہ کے احکامات کوپورا کر تے ہو ئے جہاد فی سبیل اللہ میں مصروف کار ہیں اورکشمیری قوم کو آزادی دلانے کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں گوجرہ جھنگ روڈپر چوہدری علی اصغر وڑائچ پارک میں خطبہ جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ انڈیا اور امریکہ ملی مسلم لیگ کے نام سے خوف زدہ ہے امریکہ نے ان کے سر کی قیمت مقررکرکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کو ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے مخدوش بنائے جارہے ہیں ایک نئے شیخ مجیب کی تلاش جاری ہے پاکستان میں افواج عدلیہ اور دیگر اداروں کیخلاف سازشیں اورنفرتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ان تمام سازشوں میں امریکہ بھارت اور اسرائیل شامل ہیں جوانہیں اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو اپنے لےئے بڑاخطرہ محسوس کر تے ہیں ۔مگر اللہ تعالی کی رحمت سے پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔اور ملک دشمن عناصرنیست ونابودہو جائیں گے۔

فظ محمد سعید

مزید : صفحہ آخر