سپریم کورٹ ، شاہد خاقان کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت

سپریم کورٹ ، شاہد خاقان کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی‘ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کرکے عدالتی وقت ضائع کیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ میں این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظوری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کرکے عدالتی وقت ضائع کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کا کیس جائیداد کی مالیت کم ظاہر کرنا ہے اگر شاہد خاقان عباسی نے حقائق چھپائے ہیں تو شواہد دکھائیں۔ آپ کا اعتراض بیگانے کی شادی میں عبداﷲ دیوانے جیسا ہے۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -