پی آئی اے کو لاہور سے حج آپریشن کا آغاز کرے گی : شفقت اللہ نیازی راؤ محمد عارف

پی آئی اے کو لاہور سے حج آپریشن کا آغاز کرے گی : شفقت اللہ نیازی راؤ محمد عارف

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر)پی آئی اے 16جولائی سے لاہور سے حج آپریشن 2018 کا آغاز کر رہی ہے ،14اور15جولائی کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ اور ویزہ لگے پاسپورٹ ملیں گے، 15 اگست کو سرکاری سکیم کی آخری فلائٹ روانہ ہو گی، 27اگست کو پوسٹ حج آپریشن شروع ہو جائے گا ،30کلو سامان بک کروا سکتے ہیں اور7کلو ہینڈ کیری کی اجازت ہے ،5کلو زم زم حاجی اضافی لا سکے گا،حج آپریشن 2018ء کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار حج منیجر پی آئی اے لاہور شفقت اللہ نیازی اور راؤ محمد عارف نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا،سرکاری سکیم کے عازمین 6گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پر رپورٹ کریں گے ،حاجی براہ راست ائیر پورٹ پہنچیں گے،انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ منیجر لاہور عمر گورائیہ کی زیر نگرانی اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ،شفقت اللہ نیازی نے کہا حاجی کمیپ لاہور میں پی آئی اے نے معلومات اور حج ویزہ لگے پاسپورٹ اور ٹکٹ کی فراہمی کے لیے خصوصی اکاؤنٹر قائم کیا ہے جو صبح سے شام تک کھلا رہے گا ،راؤ عارف نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی خوبصورت روایات کو پی آئی اے اس سال بھی آگے بڑھائے گا اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا ،انہوں نے کہا جدہ ،مدینہ اور لاہور ائیر پورٹ پر خصوصی اکاؤنٹر قائم ہیں،28جولائی تک تمام فلائٹس مدینہ جائیں گی،29جولائی سے جدہ اپریشن شروع ہو گا ،15اگست کو پری حج اپریشن مکمل کر لیا جائے گا ،27اگست کو پوسٹ حج اپریشن شروع ہو جائے گا۔

شفقت اللہ نیازی

مزید : صفحہ آخر