پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد حبس بڑھ گئی

پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد حبس بڑھ گئی

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد حبس کی شدت بڑھ گئی۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز صبح کے وقت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور آج یہ سلسلہ پورے ملک پر پھیل جائے گاجس سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،اسلام آباداور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان، ڑوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوں وآندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز وموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

حبس بڑھ گئی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...