کرپشن میں سزا یافتہ شخص کو پکڑنے میں کیا برائی ہے‘ پرویزالٰہی

کرپشن میں سزا یافتہ شخص کو پکڑنے میں کیا برائی ہے‘ پرویزالٰہی

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کرپشن میں سزا یافتہ ایک شخص کو پاکستان واپسی پر پکڑا جا رہا ہے تو اس میں کیا برائی ہے، دونوں بھائی نوازشریف اور شہبازشریف بتا دیں کہ انہوں نے 15 سال میں عوام کیلئے کیاکارنامہ انجام دیاہے۔ وہ گجرات میں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایسی صورتحال نہیں ہونی چاہئے جیسی بنا دی گئی ہے، پولیس کے پاس بڑا نارمل طریقہ ہے کہ پہلے احتجاج کرنے والوں کو منع کرے اگر باز نہ آئیں تو پھر گرفتار کرے،، چیف جسٹس نے صاف پانی کمپنی میں اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کر دی ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پڑھ لیں، مکینیکل تندور میں 3 ارب روپے کا فراڈ ہے، پیلی ٹیکسی کو نیلا کیا، آشیانہ سکیم کا فراڈ سامنے ہے، میری قائم کردہ 1122 ریسکیو سروس کا مقابلہ کر لیں، صحت کے شعبہ میں مقابلہ کر لیں،انہوں نے کہا کہ میرے دور کے بنے ہوئے ہسپتال شہبازشریف نے بند کر دئیے، ہم ہر سال 11 لاکھ نوکریاں دے رہے تھے۔

پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...