وفاق کو پمز تقرریوں سے متعلق رپورٹ15روز میں پیش کرنے کا حکم

وفاق کو پمز تقرریوں سے متعلق رپورٹ15روز میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے وفاق کو پمز میں تقرریوں سے متعلق رپورٹ پندرہ روز میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی‘ چیف جسٹس نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو حکومت کی تشکیل تک نہ ہٹایا جائے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پمز ہسپتال میں 921 تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پمز میں بھرتیوں کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ گریڈ سولہ سے اوپر بھرتیوں کا عمل فوری شروع کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے وفاق کو پمز میں تقرریوں سے متعلق رپورٹ پندرہ روز میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو حکومت کی تشکیل تک نہ ہٹایا جائے سپریم کورٹ پمز ہسپتال میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

پمز؍ تقرریاں

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...