نوازشریف کاطیارہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے لینڈ ہوا

نوازشریف کاطیارہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے لینڈ ہوا

لاہور( رپورٹنگ ٹیم )نواز شریف اور مریم کے طیارے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریباً پونے 9 بجے لینڈ کیا، نیب کی ٹیم نے دونوں کو طیارے کے اندر سے حصار میں لے لیا پرواز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے طیارے نے لاہور ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر لینڈ کیا، ابوظہبی سے اپنے مقررہ وقت سے پرواز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی ۔ اس موقع پر ایئرپورٹ کے اندر اور باہر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار الرٹ رہے۔

مزید : صفحہ اول