طیارہ اسلام آباد یا ملتان اتارنے سے متعلق مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

طیارہ اسلام آباد یا ملتان اتارنے سے متعلق مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نوازشریف اور مریم نواز کو اسلام آباد یا ملتان میں اتارنے کیلئے پاکستانی حکام کے عر ب امارات وزارت دفاع حکام سے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، سابق وزیراعظم کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ لینڈ ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے نیب ٹیم کو آگاہ بھی کردیا اور اس سلسلے میں دونوں ایئرپورٹوں پر نیب ٹیموں کے علاوہ سکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات بھی اٹھا لئے گئے۔ملتان میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ نیب ٹیم اور اسلام آباد نیوایئرپورٹ پر بھی سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے تھے۔ تاہم مذاکرات میں ناکامی پر نوازشریف کے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ طیارے میں موجود مسافر تھے جنہوں نے لاہور کے علاوہ کسی اور شہر میں اترنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

مذاکرات ناکام

مزید : صفحہ اول