احتساب عدالت کی آئندہ کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

احتساب عدالت کی آئندہ کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکا ٹرائل جیل میں ہو گا اور آئندہ احتساب عدالت کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔جیو نیوز کے مطابق وزارت قانون نے جیل میں ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کاجیل ٹرائل کیا جائے اور آئندہ احتساب عدالت کی کارروائی اڈیالہ جیل میں کی جائیگی۔واضح رہے احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو صرف ایک ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے جبکہ مزید دوریفرنسز کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

عدالت کارروائی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...