مسلم لیگ (ن)کی ریلی کی جھلکیاں
جاوید اقبال، اسد اقبال،شہزاد ملک ،حسن عباس زیدی ،عامر بٹ ، حافظ عمران ،افضل افتخار،یو نس باٹھ* نواز شریف اورمریم نواز کے لاہور ائیر پورٹ پر پہنچنے پرقانون نافذ کر نے والے اداروں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔
*شہر کے مختلف راستوں پر انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز رکھے گئے ۔
*ائیر پورٹ پر جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا۔
*مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں کی ریلی مسلم مسجد لوہاری گیٹ سے شروع ہوئی ۔
*میاں شہباز شریف نے ریلی کی قیادت کی۔
*لیگی کارکن شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے۔
*کارکنوں کی اکثریت انتخابی نشان شیر کے ماڈل لئے ریلی میں شریک تھے ۔
*ریلی میں کارکن مسلم لیگ کے جھنڈے اور نواز شریف کی تصاویر کے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے ۔
* لیگی خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی ۔
*راوی پل پر لیگی کارکن مشتعل ہو گئے۔
*لیگی کارکنوں اور پولیس کے مابین تکرار ، شیلنگ اور پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
*جوڑے پل پر لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج جبکہ جواباًپولیس پر بھی پتھراؤ کیا گیاجس سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
*عمران خان کا ساؤ نڈ سسٹم چلانے والا ڈی جے بٹ نے ریلی میں مسلم لیگ ن کے لیے خصوصی طور پر ساؤ نڈ سسٹم گاڑی تیار کی
*ریگل چوک اور چیئر نگ کرا س چوک میں لیگی کارکنوں نے رکھے کنٹینرز اپنی مدد آپ کے تحت ہٹا کر ریلی کا راستہ ہموار کیا۔
*لوہاری سے چیئر نگ کراس تک لیگی کارکن ٹولیوں کی صورت میں مختلف چوراہوں پر اکھٹے ہوتے رہے ۔
*پولیس اہلکار ریلی سے دور ہی رہے جن کی تعداد بھی کم تھی۔
جھلکیاں