مسلم لیگی کارکنوں کوغیر قانونی طور پرجیل میں نہیں رکھا،آئی جی جیل خانہ جات

مسلم لیگی کارکنوں کوغیر قانونی طور پرجیل میں نہیں رکھا،آئی جی جیل خانہ جات

لاہور(نامہ نگار خصوصی )آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ پنجاب بھر سے 141لیگی کارکنوں کو جیلوں میں نظر بند کیا گیا جبکہ کسی کارکن کو غیر قانونی طور پرجیل میں نہیں رکھا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ میاں نوازشریف اور مریم نواز کیلئے کسی اور جیل میں سیل نہیں بنایا گیا، نواز شریف اور مریم کواڈیالہ جیل میں رکھنے کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔

آئی جی جیل خانہ جات

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...