ڈیموں کی تعمیر ‘ فنڈنگ کیلئے آسان ایس ایم ایس سروس متعارف

ڈیموں کی تعمیر ‘ فنڈنگ کیلئے آسان ایس ایم ایس سروس متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی جس کا آسان طریقہ کار بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔ جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت میسج میں ’ڈیم‘ لکھیں اور ’8000‘ پر بھیج دیں۔میسج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔
ڈیم فنڈنگ؍ ایس ایم ایس ایپ

Bac

مزید :

صفحہ اول -