پشاور کے بعدسانحہ بنوں عوام کو خوفزدہ کر نے کی سازش ، فضل الرحمان

پشاور کے بعدسانحہ بنوں عوام کو خوفزدہ کر نے کی سازش ، فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی کے قافلے پر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاکہ پشاور کے بعد بنوں کا سانحہ عوام کو خوفزادہ کر نے کی سازش ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے حاجی اکرم خان درانی سے فون پر ان کی خیریت دریافت کی اور انہوں نے حالات سے اگاہ کیا مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہارون بلور کے جلسے میں خودکش دھماکے کے بعد اکرم خان درانی کے قافلے پر بم دھماکہ حالات کی سنگینی بتا رہا ہے انہوں نے کہاکہ نگران حکومت اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے امیدواروں اور عوام کے تحفظ کے لیئے فوری اور ہنگامی اقدامات کرے مولانا فضل الرحمن نے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ جے یو آئی کے مرکزی راہنماؤں ،مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد،مولانا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھو،مفتی ابرار احمد نے بنو ں میں اکرم خان دورانی کے قافلے پر بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے گذشتہ روز پشاور میں اے این پی کے راہنماء ہارون بلور کے انتخابی جلسہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیااور آج بنوں میں حاجی اکرم خان درانی کے انتخابی پروگرام کو نشانہ بنایا گیا ہے نگران حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو رہی ہے اگر حا لات یہی رہے تو خوف بڑھتا جائے گا تو ووٹ کون ڈالے گامولانا فضل علی حقانی ، مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد اور دیگر نے کہا کہ حا لات کی خرابی کی وجہ سے انتخا بی مہم چلا نی مشکل ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بڑی جماعتیں پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہیں الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے اور اپنے بنائے ہوئے ضابطوں کی پا بندی کرائے ۔
فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -