عمران کا سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب

عمران کا سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے، انہیں اخلاقیات کی سمجھ نہیں تو (ن) لیگ کا کارکن انہیں تربیت دے سکتا ہے۔عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اپنے لیڈر کی غیر اخلاقی گفتگو سے دور رہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تقریروں سے ان کی سیاسی اور اخلاقی تربیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ترس آتا ہے کہ اْن کا لیڈر کیسے الفاظ استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اخلاقیات کی سمجھ نہیں تو مسلم لیگ(ن) کا کارکن اْنہیں تربیت دے سکتا ہے ۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول