نگران حکومت ناتجربہ کار ،انتخابات کا پرامن ہونا ضروری ، فواد چوہدری

نگران حکومت ناتجربہ کار ،انتخابات کا پرامن ہونا ضروری ، فواد چوہدری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ نگران حکومت بہت کم مدت کے لئے آئی ہے‘ انتخابات کا پرامن ہونا ضروری ہے‘ نواز شریف نے جن کے پیسے لوٹے ہیں انہی کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارا استقبال کرنے آئیں‘ بہت سے ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان کے انتخابات عدم استحکام کا شکار ہوں‘ نگران حکومت ناتجربہ کار ہے‘ شہباز شریف گلا پھاڑ کر کہہ رہے ہیں کہ احتجاج کے لئے نکلیں۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے کے پی میں حکومت سنبھالی تو صورتحال بہتر نہیں تھی ہمارے دہشت گردی سے جڑے مسائل اندرونی نہیں بیرونی ہیں۔ ہم انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انتخابات کا پرامن ہونا ضروری ہے۔ نگران حکومت کی اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ان معاملات کا سامنا کرسکے۔ نگران حکومت بہت کم مدت کے لئے آئی ہے۔ ہماری چیف منسٹرز سے گزارش ہے کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا کر مسائل کو حل کریں۔عمران خان مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں وہ صرف احتساب کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ نگران حکومت کی ناتجربہ کاری ہے پورا پاکستان بالکل نارمل حالت میں ہے چند ماہ پہلے بھارت میں ایک مذہبی سکالر کو سزا ہوئی پانچ سال پہلے ہم سنتے تھے کہ دھرنے سے پاکستان کو نقصان ہوا ۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...