گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا سانحہ مستونگ پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا سانحہ مستونگ پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مستونگ میں خود کُش دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نواب زادہ سراج رئیسانی اور دیگر افراد کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر انسانیت کے دُشمن ہیں اور ان کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے بنوں میں بھی ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدر دی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ اُنہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔

اظہار افسوس

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...