قصور سے لیگی خواتین کاایک قافلہ صبح سویرے ہی ائیر پورٹ پہنچ گیا

قصور سے لیگی خواتین کاایک قافلہ صبح سویرے ہی ائیر پورٹ پہنچ گیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کیلئے قصور سے خواتین کا ایک قافلہ گزشتہ صبح ہی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گیا جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے مردوں کو قصور پولیس نے گزشتہ روز ہی گرفتار کرلیا تھا لیکن وہ لاہور میں شادی میں شرکت کا بہانہ بنا کر مختلف ناکہ بندیوں کو پار کرتے ہوئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئیں ہیں ان خواتین نے لاہور ائیرپورٹ پہنچتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر نکال کر نعرے بازی شروع کر دی بعدازاں پولیس نے ان خواتین کو ائیرپورٹ کی بیرونی حدود سے باہر نکال دیا۔

خواتین کا قافلہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...