مونس الٰہی نیب میں پیش،احد چیمہ کو پیش نہ کیا جا سکا

مونس الٰہی نیب میں پیش،احد چیمہ کو پیش نہ کیا جا سکا

لاہور ( نا مہ نگار،آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما مونس الہٰی گزشتہ روز ڈیڑھ گھنٹے تک نیب لاہور کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ مونس الہٰی کو نیب لاہور نے آف شور کمپنی کی ملکیت کے الزام میں طلب کر رکھا تھا ۔ اس حوالے سے مونس الہٰی ڈیرھ گھنٹہ تک نیب لاہور کی ٹیم کے سوالوں کا جواب دیتے رہے۔جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے باعث آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ریمانڈ کیلئے نیب لاہور کی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور نے احد چیمہ کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم احد چیمہ کو مزید ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کرنا تھا جبکہ دوسری طرف ملزم احد چیمہ کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت ہوئی سماعت پر فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر نے دائر درخواست کی مخالفت میں دلائل دئیے۔

احد چیمہ مونس

مزید : صفحہ اول