مسافروں کو ائیر پورٹ پہنچانے کیلئے شٹل بس سروس چلائی گئی

مسافروں کو ائیر پورٹ پہنچانے کیلئے شٹل بس سروس چلائی گئی

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا شہریوں کی سہولت کے لئے ایک اور احسن اقدام سامنے آگیا۔ شہریوں کوکسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے شٹل بس سروس کے ذریعے سینکڑوں افراد کوعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچایا۔ایس پی سکیورٹی لاہورعمارہ اطہر نے کہا کہ ایئر پورٹ جانے والے مسافروں کے لئے شہر کے پانچ اہم مقامات سے شٹل سروس چلائی گئی۔ مجموعی طور پر 35 شٹل بسیں ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو سہولت دیتی رہیں۔ مسافر نیازی چوک ، گجومتہ،محفوظ چوک ،بھٹہ چوک اور چونگی دو گیج سے شٹل بس سروس پر سوار ہو کر باآسانی ایئر پورٹ جاتے رہے۔نیازی چوک سے 10 ، گجومتہ سے 10 ، محفوظ چوک سے 05 ، بھٹہ چوک سے 05 اورچونگی دوگیج سے 05 بسیں شہریوں کو سہولت فراہم کرتی رہیں۔

شٹل بس سروس

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...