پاکستان میں عدم استحکام پید ا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے

پاکستان میں عدم استحکام پید ا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے، قوم ایسی کوئی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دے گی،بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور دنیا کا کوئی مذہب بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا، شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں اکرم درانی اور مستونگ میں سراج رئیسانی کے قافلوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے خودکش حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے خود کش حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے مری کے علاقے میں برساتی نالے میں ڈوب کر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کوہدایت کی کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اور اس ضمن میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

ڈاکٹر حسن عسکری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...