بلیغ الرحمان گھر میں نظر بند‘رہائش گاہ پر تالہ لگا دیا

بلیغ الرحمان گھر میں نظر بند‘رہائش گاہ پر تالہ لگا دیا

بہاولپور (آئی این پی)بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کی رہائش گاہ انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلیغ الرحمان نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ جاتا چاہتے تھے۔ تاہم حکام کی جانب سے موصول ہدایات کے باعث انہیں روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق بلیغ الرحمان کو روکنے کیلئے ان کے گھر پر پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے، جب کہ بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ کے دروازہ پر پولیس نے تالا لگا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلیغ الرحمان نے اگر رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

مزید : صفحہ اول