نواز شریف کی آمد ، تجارتی سر گر میاں ماند رہیں

نواز شریف کی آمد ، تجارتی سر گر میاں ماند رہیں

لاہور(کامرس رپورٹر)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لندن سے پاکستان آمد کے پیش نظر لاہور میں تجارتی سر گر میاں ماند رہیں ۔مارکیٹوں میں ہو کا عالم جبکہ خریدار نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کو اپنی دکانیں بند کر نا پڑیں ۔شہر میں واقع تھوک مارکیٹوں ،سر کلر روڈ اور اندرون شہرکی مارکیٹیں اور بازار مکمل طورپر بند جبکہ علاقوں میں واقع بازار اور دکانیں کھلی رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صو بائی دارالحکومت میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھے ۔شاہ عالم مارکیٹ ، سرکلر روڈ ، ہال روڈ ، بیڈن روڈ ، انار کلی ، نیلا گنبد ، پینو راما سنٹر ، جیل روڈ ،برکت مارکیٹ،گلبرگ ، ملتان روڈ اورفیروز پور روڈ سے ملحقہ مارکیٹیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ علاقوں میں واقع عام بازار مکمل طور پر کھلے رہے ۔

تجارتی سر گر میاں ماند

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...