لیگی کارکن نے خود کو زنجیروں میں جکڑلیا
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)مسلم لیگ (ن) کے کارکن نے محمد نوازشریف اورمریم نوازسے اظہار یکجہتی کے لئے خود کو زنجیروں میں جکڑلیا، جلوموڑ کے رہائشی ایوب بھٹہ کوالحمراہال میں نوازشریف سے ملنے کی کوشش پر سکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔لیگی کارکن محمد ایوب خود کو زنجیروں میں جکڑ کر لوہاری گیٹ پہنچ گیا اور قیادت کے حق میں نعرہ لگاتا رہا۔اس دوران لیگی کارکن اور پولیس اہلکاروں میں مکالمہ بھی ہوا۔محمد ایوب نے پولیس سے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی بجائے مجھے گرفتارکریں اورسزادیں، جس پر پولیس نے ایوب سے پوچھا کہ جرم کسی اورکاہوتوآپ کوسزاکیوں دیں؟جس پر لیگی کارکن نے کہا کہ میں شریف خاندان کا سپاہی او رعاشق ہوں۔
زنجیروں میں جکڑلیا