دہشت گردی کی حالیہ لہر الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ،اکرم خان درانی
پشاور(این این آئی) جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما ء وسابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ،چند دنوں میں یہ تیسرا حملہ ہے جو ہم پر ہورہا ہے،،سیکورٹی اداروں کو تحقیقات کرنی چاہیے، مارنے والے سے بچانے والا بہت بڑا ہے ۔اکرم خان درانی نے بلور ہاوس میں ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت اورایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ، سیکورٹی اداروں کو تحقیقات کرنی چاہیے، الیکشن صاف اور شفاف ہونا چاہیے اور نتائج تسلیم کرنے والے ہوں، حملے جتنے بھی ہوں ہم الیکشن لڑیں گے، انکاکہنا تھا کہ ہارون بلور کی جگہ دوسرا ہارون آجائے گا میری جگہ دوسرا اکرم درانی آجائے گا،جمہوریت کے لیے اے این پی کی قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، مارنے والے سے بچانے والا بہت بڑا ہے، ہماری الیکشن مہم جاری رہے گی، آخری سانس تک عوام کی خدمت کرتے رئینگے، ہم تو نہ لندن بھاگنے والے ہیں نہ چھپ بیٹھنے والے ہیں۔
اکرم خان درانی