اسفندیار ولی خان کی اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے کی مذمت

اسفندیار ولی خان کی اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے کی مذمت

پشاور ( سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بنوں میں اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صورتحال خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور بنوں کا واقعہ بھی سانحہ یکہ توت کے سلسلے کی کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہدہشت گردی جہاں بھی ہو اے این پی اس کی مذمت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کو شہید کر کے اے این پی کو میدان خالی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی تاہم دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، انہوں نے بنوں دھماکے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید : صفحہ اول