نگران وزیر اعلیٰ پنجاب چابی والا کھلونا، مسلم لیگ (ن)
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب چابی والا کھلونا ہے، عوام ووٹ کو دل کی مرضی سے استعمال کریں اور انشاء اللہ ووٹ کو عزت ضرور ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماؤں پرویز رشید ، مشاہد حسین اور طلا ل چودھری نے لوہاری میں میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہاکہ ہماری برداشت جواب دیتی جارہی ہے ، نوازشریف کو ملک وقوم کی ترقی کیلئے سی پیک دینے پر جیل بھیجا جارہاہے ۔
مسلم لیگ (ن)