کٹھ پتلی وزیر اعظم کو لاہو رایئر پورٹ سے جانے اور ہمیں روک دیا گیا : بلاول بھٹو زرداری

کٹھ پتلی وزیر اعظم کو لاہو رایئر پورٹ سے جانے اور ہمیں روک دیا گیا : بلاول ...

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پر امن احتجاج جمہوری امن کیلئے سب کا حق ہے،نواز شریف کی نیب کورٹ کی طرف سے سزا کے بعدگرفتاری تو سمجھ میں آتی ہے مگرکارکنوں اور امیدواروں کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں،کٹھ پتلی وزیراعظم کو لاہور ایئرپورٹ سے جانے دیا گیا لیکن ہمیں روک دیا گیا۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلا و ل بھٹوکا مزید کہنا تھا لاہور کو محاصرے میں کیوں لیا گیا،یک اور ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پشاور کیلئے جانے کی اجازت نہ ملنے پر نام لئے بغیر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کٹھ پتلی وزیراعظم کو لاہور ایئرپورٹ سے جانے دیا گیا لیکن ہمیں روک دیا گیا، جس کے دو گھنٹے بعد ہمیں وہاں سے جانے کی اجازت دی گئی جبکہ ہم بذریعہ روڈ روانہ ہو چکے تھے اب اس اجازت کا کیا فائدہ؟۔

بلاول بھٹو

کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو تحفظ فراہم کرے۔ آصف علی زرداری نے بنوں میں اکرم درانی اور مستونگ میں سراج رئیسانی کے قافلوں پر حملوں مذمت کی۔آصف زرداری نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو قانون کی رٹ بحال کرنا ہوگی۔ سابق صدر نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہیں لہٰذا واقعات کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے۔

؂آصف زر داری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...