نگران حکومت کا سیکیورٹی فورسز میں موجود افغان افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

نگران حکومت کا سیکیورٹی فورسز میں موجود افغان افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں ...

لا ہور (رپورٹ: یو نس با ٹھ) نگران حکومت نے بنوں اور مستونگ خود کش حملو ں کے بعد سکیورٹی فورسز میں موجود تمام افغا نی افسران و اہلکا رو ں کو فو ر ی طو ر پر ان کے عہدو ں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ملک بھر میں افغا ن مہا جر ین کے خلا ف کر یک ڈا ؤن،مساجد اور مدرسوں میں موجود افغانی امام اور اساتذہ کی لسٹیں دوبارہ مر تب کر نے کا حکم دے دیا گیا۔ معلوم ہوا کہ نگران وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قیام امن کیلئے افغان مہاجرین کو رواں سا ل کے آخرتک پاکستان سے ہر صورت واپس بھجوانا ہو گا جبکہ فی الفور ریسٹورنٹس اور پلازوں سمیت تمام ایسے کاروباری مراکز جو افغان شہری چلا رہے ہیں فوری طور پر بند کر دئیے جائیں، نیز تمام افغانوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کا ٹاسک محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس کو سونپا جائے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے حساس اداروں نے ہنگامی طور پر اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

نگران حکومت /فیصلہ

مزید : صفحہ اول