مسلم لیگ (ن) کی ریلی رکاوٹوں کے سبب ائیرپورٹ پہنچنے میں ناکام

مسلم لیگ (ن) کی ریلی رکاوٹوں کے سبب ائیرپورٹ پہنچنے میں ناکام

لاہور(جاوید اقبال،شہزاد ملک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف پنجاب حکومت کی رکاوٹوں کے باعث اپنے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ نہ پہنچ سکے۔تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف کی لندن سے لاہور واپسی کے موقع پران کے استقبال کیلئے مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف، پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق،آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن،مخدوم جاوید ہاشمی، حمزہ شہباز ، احسن اقبال ،سپیکر اسمبلی رانا اقبال اورخواجہ سعد رفیق کی قیادت میں شام چار بجے لوہاری گیٹ سے نکالی جانیوالی ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی کنٹینرز کی رکاوٹوں کو عبور کر کے جب نیلاگنبد پہنچی تومیاں نوازشریف کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لینڈ کرچکا تھا۔میاں شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی ریلی سرکاری رکاوٹوں کو ہٹا کر آگے بڑھتی رہی ۔ دوسری جانب نیب حکام نے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ائیرپورٹ پر کسی بھی بڑے احتجاج کے پیش نظر انتہائی چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میاں نوازشریف اور مریم کو دوسرے طیارے سے اسلام آباد منتقل کردیا گیاجبکہ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی ریلی سرکاری رکاوٹوں کے باعث ریگل چوک تک ہی پہنچ سکی ۔اہم حلقوں کا خیال تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعدمسلم لیگ (ن)بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میاں نوازشریف اورمریم نواز کاشاندار استقبال کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن اس مقصد میں وہ خاطر خوا کامیابی نہ حاصل کرسکی۔

مسلم لیگ (ن)/ناکام

n

مزید : صفحہ اول